Credits
COMPOSITION & LYRICS
Bilal Khan
Songwriter
Bilal Maqsood
Songwriter
Faisal Kapadia
Songwriter
Lyrics
دھوپ میں ہو جیسے چھاؤں کوئی
تیرا سایہ بھی کتنا حسیں
خواب میں بھی میں نے سوچا نہیں
ملے گا تجھ سا ہم نشیں
دل جھومے تیرے سنگ
زندگی میں میرے تُو نے بھر دیے رنگ
یہ جہاں تم ہو، وہ جہاں تم ہو
جہاں بھی جاؤں، ہر جگہ تم ہو
جب تک ہیں سانسیں میری اِس جہاں میں
ہر ایک دعا میں بس تم ہو، تم ہو
جب تک ہیں سانسیں میری اِس جہاں میں
ہر ایک دعا میں بس تم ہو
روشن ہے تجھ سے ہر دن، ہر گھڑی
میری راتوں کی تُو چاندنی (چاندنی)
خوشیوں کی ڈوریں ہیں تجھ سے بندھیں
میری سوچوں میں تُو لازمی (لازمی)
آنکھیں میری ہیں نم
کہ زندگی میں میرے تُو نے بھر دیے رنگ
یہ جہاں تم ہو، وہ جہاں تم ہو
جہاں بھی جاؤں، ہر جگہ تم ہو
جب تک ہیں سانسیں میری اِس جہاں میں
ہر ایک دعا میں بس تم ہو، تم ہو
جب تک ہیں سانسیں میری اِس جہاں میں
ہر ایک دعا میں بس تم ہو (تم ہو، تم ہو)
تم ہو (تم ہو، تم ہو)
تم ہو (تم ہو، تم ہو)
تم ہو (تم ہو)
یہ جہاں تم ہو، وہ جہاں تم ہو
جہاں بھی جاؤں، ہر جگہ تم ہو
جب تک ہیں سانسیں میری اِس جہاں میں
ہر ایک دعا میں بس تم ہو
Written by: Bilal Khan, Bilal Maqsood, Faisal Kapadia